ناصر حسین شاہ

جلد شہریوں کی کچرے سے جان چھڑوائیں گے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جلد کراچی سمیت پورے سندھ کے شہریوں کی کچرے سے جان چھڑوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ ایک ماہ میں پورے شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کام شروع کردے گا جبکہ کراچی میں مکمل طور پر کام شروع ہوگیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں کونسلز کی منظوری کے بعد کام شروع ہوگیا اسی طرح حیدرآباد میں ہوگا جبکہ اب حیدرآباد صاف ہوگا۔ ترکی کی کمپنی کا بہت تجربہ ہے دنیا کے بہت سارے شہروں میں کام کیا ہے اور مجھے بھی ان سے پوری امید ہے کہ یہ بہت اچھا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے لئے بہت ساری اسکیمیں منظور کی گئی ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے دوستوں کو بھی منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے