چوہدری پرویز الہی

1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن، پرویز الہی 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں 29 اگست تک سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پیر تک پرویز الہٰی کی حراست نیب کو دے دیں تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ جج نے کہا کہ پیر تک نہیں منگل تک ریمانڈ دوں گا کیونکہ پیر کو میں دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہمیں ذاتی معالج کی سہولت دے دیں، ذاتی ڈاکٹر کی سہولت نواز شریف کو بھی دی گئی تھی، پیر کے روز فیملی سے ملاقات کرا دیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں، مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں بھی مشکل ہے، مجھے ذاتی معالج سے چیک اپ کروا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے