بارش

14 سے17 جولائی کے دوران کراچی اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان

کراچی (پاک صحافت) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خبردار کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، 14 سے17 جولائی کے دوران کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا  یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حیدرآباد، بدین، جامشورو، عمر کوٹ اور جیکب آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں  بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، 14جولائی کو ہوا کا کم دباؤ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے17 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ،بدین میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ دادو، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میر پور خاص، مٹھی، جامشورو میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شکار پور، قمبر شہداد کوٹ،کشمور، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ قلات، خضدار، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ 13 سے15 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، ہری پور اور پشاور میں بارش کا امکان ہے جبکہ 13 سے 17جولائی کے دوران نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، سکھر، خیرپور میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے