مرتضی وہاب

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے چل رہی ہے۔ جس دن جھوٹ بولنا اور یوٹرن لینا بند کیا اسی وقت حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک اور عوام کی جو حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ سلیکٹیڈ حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ ہو یا سندھ کے پانی کا معاملہ، ہمیشہ سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، سندھ کا مقدمہ پارٹی قیادت کی سربراہی میں سید مراد علی شاہ اچھی طرح لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا پانی کسی اور نے نہیں بلکہ وفاق اور پنجاب نے روکا جس کی وجہ سے سندھ میں بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، جامشورو، گھارو اور دیگر علاقوں کی زمینیں بنجر کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے