وزیراعظم شہبازشریف

یہ وقت صرف باتیں کرنے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے کا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت صرف گھر میں بیٹھ کر باتیں کرنے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرکے عوام کی خدمت کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں ہوتی مگر قیمت ادا کردی، یو این سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انتونیو گوتریس کروڑوں پاکستانیوں کے ترجمان بنے ہوئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ارکان کابینہ سے اپیل کرتا ہوں ریلیف کے کار خیر میں حصہ لیں، ارکان کابینہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں، عوام یاد رکھیں گے کہ کون کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا، اس وقت یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی کام کرنا ہوگا، مزید دو تین ہفتے میں پانی اتر جائے گا اور لوگ اپنے گھروں میں منتقل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے