الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے چار حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے چار حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا ہے جبکہ باقی حلقوں کے متعلق بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِصدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے این اے 157، پی پی 139، پی پی 241، پی پی 209 میں ضمنی انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملتان، شیخوپورہ، خانیوال اور بہاولنگر کے ان 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب 9 اکتوبر کو ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے ارکان ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف درخواست گزار کی حد تک ہوگا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان 9 حلقوں کے انتخابات کی تاریخوں سے متعلق الیکشن کمیشن غور کرے گا، 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے