مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں قائدین دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سماجی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات اور روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق تجارت اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نئی فلم و کلچر پالیسی پر عمل شروع کیا ہے اور ہم یو اے ای اے کے فلم سازوں اور سرمایہ کاروں کو فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے