بلاول بھٹو

یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک عمران خان کے دباو میں آکر اپنے آئین کو تبدیل کریں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک عمران خان کو بچانے کے لئے مقتدر ادارے ملکی آئین اور قانون کو تبدیل کریں، ایسا ہوا تو حالات زیادہ خراب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ کچھ قوتوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ہے کہ آپ کی 70 سال کی کوشش تھی کہ اس ملک میں ون یونٹ نظام بنانا تھا، آپ سے یہ برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ پاکستان جمہوریت کی سمت کی طرف بڑھ رہاہے، آپ سے برداشت نہیں ہورہا ہے کہ پاکستان کے عوام خود فیصلے کررہی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نہ ماضی میں کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا نہ مستقبل میں ہونے دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کے ادارے غیر متنازعہ رہیں، ہمیں اپنی جمہوریت، ادارے، عدلیہ کی عزت کو بچانا ہے تو پھر ہمارے معزز جج صاحبان کو آج جب ملک کی ساری جماعتیں پٹیشن ڈال رہی ہیں کہ ہمیں اس کا فیصلہ فل کورٹ بینچ سنائیں، تو ہمیں امید ہے کہ سازشی عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بیٹھیں گے اور یہ کیس سنیں گے، جب سارے ججز کورٹ میں ہوں گے تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ تمام ججز کیس سن رہے ہیں، جو بھی ان کا فیصلہ ہوگا، ہم پاکستانیوں کو فیصلہ قبول کرنا ہوگا، اگر یہ تین ججز فیصلہ سنائیں گے جو سیاسی صورتحال اس ملک میں بنے گی وہ سنبھالنا ہمارے بس کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے