اسحاق ڈار

ملکی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دور اندیشی اور عملی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ حکومت کی مالی صورت حال مکمل طور پر مضبوط ہے اور حکومت اپنے مقامی اور بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ وہ مالیاتی اور اقتصادی استحکام اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کے سرکردہ بینکرز نے حکومت کی میکرو اکنامک پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور وزیر خزانہ کو پاکستان کی خوشحالی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے