شہباز شریف

یہ مہنگائی، بیروزگاری اور نااہلی کا بدلہ لینے کا وقت ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کی نااہلی کا بدلہ لینے کا وقت آچکا ہے۔ عوام خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی پی ٹی آئی سے بدلہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم صوبہ خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پنجاب سنبھالنے نکلے ہیں۔ یہ عوام پر ڈھائے جانے مظالم کا بدلہ لینے کا وقت ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے، کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے لاہور میں نالج پارک کا دوبارہ افتتاح گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے