شازیہ مری

خاتون صحافی صدف کے انتقال پر شازیہ مری کا اظہار افسوس

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر شازیہ مری نے خاتون صحافی صدف کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل صدف کا جو انتقال ہوا اس پر بہت افسوس ہے، صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں۔ خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، صحافی دن رات محنت کرکے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں۔ ہماری خواہش ہوگی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، اسکو صرف حادثہ نہ کہیں اگر اس چیز کو دھارنا ہے تو اس پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری، یہ ریکیز نکلتی رہتی ہیں۔ آج کسی پر ذمہ داری ہوگی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہوگا، اگر آج ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی تو ایسے حادثات ہوتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی

کراچی (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے