پیٹرول

یکم نومبر سے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرنے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے، اور یہ اضافہ یکم نومبر سے متوقع ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں  9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا تخمینہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر کم اور تیل قیمت بڑھنےکا اثر، یکم نومبرسے پیٹرول مزید مہنگاہونے کا امکان ہے۔یاد  رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت  ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے