اویس شاہ

صوبائی وزیر اویس شاہ نے وزیر اعظم کے سندھ پیکج اعلان کو لالی پاپ قرار دے د یا

سکھر (پاک صحافت) صوبائی وزیر اویس شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سندھ سے متعلق پیکج کے اعلان کو لالی پاپ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اویس شاہ نے وزیر اعظم کے دورہ سکھر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب! آپ کو عملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہو گا یہ لالی پاپ نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سکھر پر صوبائی وزیر اویس شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ مہمان نواز ہیں آپ کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کو ڈھائی سال کے بعد سندھ کے لوگوں کا خیال آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کہتے ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد تمام فنڈز صوبوں کو منتقل ہوجاتے ہیں، وزیر اعظم بتائیں کہ سندھ کے اربوں روپے وفاق نے کیوں روک رکھے ہیں؟

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اویس شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ کے لوگ کیسے آپ کی بات کو سچ جانیں،کراچی کے لیے گیارہ سو ارب کے پیکیج میں نو سو ارب سندھ حکومت کے تھے آپ نے تو وفاق کے حصے کے دو سو ارب بھی نہیں دئیے۔ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ میں ترقی نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن سندھ کے پیسے وفاق کے پاس ہیں اور وفاق وہ پیسے دینے کے لئے تیار نہیں ہے، بتایا جائے وفاق سندھ کے پیسے کیوں نہیں دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے