سراج الحق

سینیٹ الیکشن کیلئے خیبرپختونخواہ سے 3 امیدواروں کے  نام فائنل: سراج الحق

لاہور(پاک صحافت) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے پیش نظر جماعت اسلامی کی جانب سے   خیبر پختونخوا سے 3 امیدواروں پروفیسر عطاء الرحمٰن، ڈاکٹر امجد اقبال خلیل اور امینہ جدون کے نام فائنل کیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے بتایا کہ پروفیسر عطاء الرحمٰن، ڈاکٹر امجد اقبال خلیل اور امینہ جدون جماعتِ اسلامی کی جانب سے سیینٹ کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن 2018ء کے ویڈیو اسکینڈل کی تصویر نامکمل ہے، پیسے لینے والوں کے نام بتائے گئے، دینے والوں کے نام بھی بتائیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے کئی امیدواروں کے نام فائنل کر دئے

سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اور سیاست خاندانوں اور شخصیات کے گرد گھومتی ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اقتدار میں رہنے والی جماعتیں مسائل کی ذمے دار ہیں، پی ٹی آئی نے ان مسائل میں اضافہ کیا۔

دوسری جانب جماعتِ اسلامی خیبر پختون خوا کے ترجمان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے جنرل نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کو نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان جماعتِ اسلامی خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کو نامزد کیا ہے۔

جماعتِ اسلامی خیبر پختون خوا کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی عنایت بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔جماعتِ اسلامی خیبر پختون خوا کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ کے لیے اقلیتوں کی نشست پر اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے