صدرمملکت کا قانون ساز اسمبلی سے خطاب، اگر سیز فائر نہ ہوتا تو ہم کشمیر فتح کرلیتے

صدرمملکت کا قانون ساز اسمبلی سے خطاب، اگر سیز فائر نہ ہوتا تو ہم کشمیر فتح کرلیتے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرمملکت عارف علوی کا یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پرمسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آگ کے ساتھ کھیل رہی ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف کر رہے ہے، اگر سیز فائر نہ ہوتا تو ہم کشمیر فتح کرلیتے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر  آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صدرمملکت عارف علوی نے بھی شرکت کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب  کے دوران کہا کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں،  اگر سیز فائر نہ ہوتا تو چند روز میں کشمیر آزاد کرا لیتے، حکومت اور عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کےعوام مسلسل قربانیاں دے رہےہیں۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے: آرمی چیف

صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ  کشمیر کے لیے پیغام ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے سیاستدانوں نے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، بھارت کو اس راستے سے ہٹنا چاہیے، کشمیریوں کے ساتھ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے بھی آواز اٹھائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے آپ کو خود تباہی کی طرف لے جا چکا ہے،  بھارت جس طرف جا رہا ہے وہ آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارت اپنی تباہی کا بٹن دبا رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھاگتا رہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بھارت کا چہرہ زیادہ تیزی سے دکھاتا ہے،  بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بہت ظلم کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر کو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا، کشمیر کا مسئلہ آزادی کی طرف جانا چاہیے۔اُن کا خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ ہماری بہادر فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،  یہ کشمریوں کے شہیدوں اور لواحقین کی بات ہے۔

صدر مملکت کا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تم ایک قدم امن کی طرف آؤ، ہم دو قدم آئیں گے،  پاکستان امن چاہتا ہے قانون کے دائرے میں اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے،  او آئی سی اور دیگر فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی نیوکلیئر جنگ بہت خطرناک ہوسکتی ہے،  اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے،  ہمارا کشمیر پر مؤقف یہ ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے