کورونا

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 53 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے

اسلام  آباد (پاک صحافت)  ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، مہلک عالمی وبا  نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد کی جان لے لی، این سی او سی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید  ایک ہزار تین سو دو  (1302) افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 842 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 11,886 مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔  این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 454 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1684 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 7502 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 249498 ہوگئی ہے جب کہ 4059 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159705 ہے اور 4840 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18844 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68004 اور 1941 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9144 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 270 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4913 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41734 ہے اور اب تک 478 مریض انتقال کر چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 270 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں جبکہ ملک کے 631 اسپتالوں میں کرونا کے 2345 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے