یوم پاکستان

یوم پاکستان کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کی پریڈ

اسلام آباد (پاک صحافت) یوم پاکستان کی تقریب موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کے بجائے آج منائی گئی ہے۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ کی ہے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شکرپڑیاں گراونڈ میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سول و فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات بھی شریک ہیں۔ پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود شریک ہیں۔ جڑواں شہروں میں مقامی تعطیل ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوسکی تھی۔

دوسری جانب مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نشان امتیاز ملٹری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نشان امتیاز ملٹری، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سید نعمان علی سلامی کے چبوترے پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے