خلائی اسٹیشن

رواں سال کے اختتام تک چین کا اپنا اسپیس اسٹیشن ٹیانگونگ مکمل کرنے کا ارادہ

بیجنگ (پاک صحافت) چین کا رواں سال کے اختتام تک اپنا اسپیس اسٹیشن ٹیانگونگ مکمل کرنے کا ارادہ ہے اور وہ دو طویل مارچ 5بی راکٹوں پر اسپیس اٹیشن کے دو موڈیولز وینٹین اور مینگٹین بھیجے گا۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن آئندہ مہینوں میں دو ٹیانگونگ موڈیولز خلاء میں بھیجے گا، البتہ کوئی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ لانچز چین کے ان 60 لانچز میں سے ہوں گی جو اس سال خلاء میں کی جائیں گی۔ ان 60 لانچز کے بعد چین اپنی گزشتہ برس کی 55 لانچز کا ریکارڈ توڑے گا۔ چینی اخبار کے مطابق یہ موڈیولز ٹیانہے کے مرکزی موڈیول کے ساتھ ڈاک کیے جائیں گے جس کو گزشتہ برس اپریل میں لانچ کیا گیا تھا اور اسٹیشن پر نصب ایک بڑا روبوٹک بازو ان کو مقررہ جگہوں پر لگائے گا۔

واضح رہے کہ چینی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تصدیق کی کہ وینٹین کو سال کے وسط میں پہلے لانچ کیا جائے گا جبکہ مینگٹین کو سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ ٹیانگوگ اسٹیشن جانے والے دونوں موڈیولز میں فی موڈیول وزن 2 لاکھ کلو گرام سے زیادہ ہے اور ان کو سائنس لیبارٹریوں کے طور پر بنایا گیا ہے، بالکل بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کی طرح۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے