آریان خان

شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی۔ تاہم عدالت نے ان کے وکیل سے ضمانت کے لیے دوسری درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران وکیل کا کہنا تھا کہ آریان خان ایک معزز اور معروف خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور ان کے رہائی کے بعد فرار ہونے کے امکانات نہیں اس لیے عدالت آریان خان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔آریان خان کے وکیل نے مزید دلائل دیے کہ ان کے موکل سے نہ تو منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد شواہد کو مٹا سکتے ہیں۔ انھیں صرف واٹس ایپ چیٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آریان خان کے وکیل کے دلائل پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل نے کہا کہ کوئی کتنا مشہور ہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمیں اس پر غور کرنا ہو گا کہ لوگ کتنے بااثر ہیں اور شواہد میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔اے ایس جی سنگھ نے مزید دلیل دیے کہ یہ کوئی الگ تھلگ کیس نہیں ہے اور ضمانت کی نوعیت میں کسی بھی قسم کا تحفظ تفتیش میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے