حمزہ شہباز

یوم آزادی کے موقع پر حمزہ شہباز کا خصوصی پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون ملکی ترقی کا ٹوٹا ہوا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔

تفیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اپنا یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے یوم آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے شہیدوں کو خصوصی سلام پیش کیا جانا چاہیئے۔ خیال رہے کہ آج ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ  یوم آزدی کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے