ڈوڈل

پاکستان کا یوم آزادی، گوگل کی جانب سے نیا ڈوڈل تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کی جانب سے نیاڈوڈل سامنے آیا ہے، پاکستان کے 75 یوم آزادی پر گوگل نے قلعہ دراوڑ‎ کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے، جو گوگل کے او میں دکھایا گیا ہے جبکہ پورا نام سبز رنگ کے باکس میں ہے جبکہ گوگل حروف کے لیے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اس حوالے سے لکھا کہ اس تاریخی دن کے موقع پر ڈوڈل آرٹ ورک 9 ویں صدی کے قلعہ دراوڑ‎ کی عکاسی کرتا ہے۔ خیال رہے کہ ضلع چولستان میں واقع اس عظیم الشان قلعے کو ویسے تو 9 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا مگر اس کی موجودہ شکل میں مغل فن تعمیر کی جھلک نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ قلعے میں قریب چالیس برج ہیں ہر طرف پھیلے یہ برج میلوں دور سے ہی نظر آتے ہیں۔ خیال رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزئین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے