رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی حقیقت بیان کردی

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی حقیقت بیان کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب دھڑے بندی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں اختلاف رائے ضرور ہے لیکن دھڑے بندی کی کوئی حقیقت نہیں۔ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور پوری پارٹی ان کی ہے۔ نواز شریف کے بیانیے کے ہم سب پہرہ دار ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے کا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا، پی ڈی ایم سربراہ کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے