مریم نواز

آج وزیر اعظم نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اراکین سے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا گیا، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، تحریک انصاف کے اراکین سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا گیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج  لیے جانے والے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی ایک نشست نے سارا نظام بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے حکمرانوں کے دماغی توازن خراب ہوگئے اور ان پر پاگل پن سوار ہو گیا، حکمرانوں کو عوامی عدالت میں شکست ہوئی، انہیں بچانے والے اب عوام کا فیصلہ مان لیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میرا سر آج فخر سے بلند ہو گیا، آج ن لیگی رہنماؤں  نے چند غنڈوں کا مقابلہ کیا اور انہیں بھگا دیا، شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں، عوامی نمائندہ عوامی نمائندہ اور ووٹ چور ووٹ چور ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حیرت تب ہوتی جب ان ووٹ چوروں کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ ہوتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں،  اس حوالے سے  اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے جب کہ وزیراعظم منتخب ہونے پر انہیں 176 ووٹ ملے تھے اس طرح انہوں نے پہلے کے مقابلے میں 2 اضافی ووٹ لیے۔ اسپیکر کی جانب سے وزیراعظم کی کامیابی کے اعلان پر حکومتی اراکین نے ایوان میں زبردست نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے