فیصل کریم کنڈی

عوام سیلاب میں ڈوب رہے اور عمران خان جلسوں میں میوزک پروگرام کررہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عوام سیلاب میں ڈوب رہے ہیں اور عمران خان جلسوں میں میوزک پروگرام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام سیلاب میں ڈوب رہا ہے عمران خان جلسوں میں میوزک پروگرام کر رہے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے دوسری بار پاکستان بچایا ، آصف علی زرداری اگر عمران نیازی کو نہ نکالتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی سیاست میں آنے سے قبل کنگلے تھے، عمران اور علیمہ نے خیرات اور صدقات کے پیسے بھی لوٹ لیے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ سے عمران نیازی امیر ترین بن گئے، بنی گالا میں سنسان مکان خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے سے محل بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے