ماہرہ خان

ماہرہ خان نے خوبصورت پیغام شیئر کرکے ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کردیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا ’’میری محبت تم نے مجھے بہتر بنایا، تم ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ‘‘ہو۔

تفصیلات کے مطابق محبت بھرے پیغام والی پوسٹ کو پوسٹ کو ماہرہ خان نے سلیم کریم کو ٹیگ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام سلیم کریم کے لیے ہی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی محبت بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر فنکاروں نے  بھی سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ماہرہ خان نے اس پیغام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اور سلیم کریم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے