لیپ ٹاپ

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم جلد دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ سکیم جلد دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کراچی آمد کے موقع پر ایچ ای سی کے ریجنل دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کے لیے وزیراعظم کی طرف سے منظوری مل گئی ہے۔ 28 اکتوبر کو اس حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہے اور پالیسی کے نکات کی منظوری کے ساتھ ہی اس سکیم کے دوبارہ اجراء کا اعلان کردیا جائے گا۔

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیز میں فروری 2023ء میں لیپ ٹاپس کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ اس بار ایم فل/پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ جامعات کے انڈر گریجوایٹ اور اوپن / ورچوئل یونیورسٹی کے طالب علموں کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے تاہم انڈرگریجوایٹس کے لیے لیپ ٹاپس کی تعداد محدود ہوگی۔ اس سکیم کے لیے حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے