مریم اورنگزیب

یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے صوبے میں یوریا کھاد کی قلت کا ذمہ دار حکمران جماعت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی  کرپشن کے سبب ہے ، پنجاب میں کھاد کے بحران کے زمہ دار عمران صاحب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں عمران خان کو پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت کا ذمہ دار قرار  دیتے ہوئے کہا کہ بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لیے دربدر ہورہے ہیں، کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی۔ عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے، کسان دھکے کھا رہے ہیں ان لوگوں نے کسانوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری آج 10000 ہزار میں بھی نہیں مل رہی،  عمران صاحب کھاد کی قلت دراصل آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے۔ یوریا 1200 سے 2800 ہوگیا لیکن عمران صاحب کے لیکچر جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے