چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت

(پاک صحافت) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) منتظر مہدی نے تمام بٹالین اور ونگ کمانڈرز کو ہدایات کی ہیں کہ چائنیز سمیت تمام فارنرز کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی جائیں۔

ایک میٹنگ میں ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے فارنرز کی سیکیورٹی کے متعلق حکومت پنجاب کی جاری کردہ سیکیورٹی ایڈوائزری پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی جار ی کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فارنرز کے ساتھ ملازمین کا سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے اور فارنرز کی آمد و رفت پر سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد اور روٹس کی سرچ اینڈ سوائپنگ کروائی جائے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان دوران آمد و رفت ان کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں سی پیک کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے