جہانگیر ترین گروپ

اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں ترین گروپ کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے عوامی جلسے میں جہانگیر ترین گروپ نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس میں ترین گروپ کا کوئی رکن شریک نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ترین گروپ کی مشاورتی بیٹھک ہوئی، صوبائی وزیر مراد راس سے ملاقاتوں اور حکومتی شخصیات کے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ جب تک ہمارے معاملات کو حل نہیں کیا جاتا تو حکومت کی کسی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہو ں گے۔ ترین گروپ کے تمام اراکین متحد ہیں اور یہ سب کا مشترکہ فیصلہ ہے، وفاق کی سطح پر معاملات کے حل کے لئے مذاکرات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے