بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لوگوں کو مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

وزیراعظم نے گندم میں گھپلے کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گندم میں گھپلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے