بلاول بھٹو

میاں صاحب کو عوام کی فکر نہیں، بس کرسی پر بیٹھنا ہے۔ بلاول بھٹو

میرپور خاص (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو عوام کی فکر نہیں، بس کرسی پر بیٹھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپور خاص میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کا انتخابی دورہ کیا، آج میرپور خاص میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہوں، بارش کے باوجود میرپور خاص کے عوام موجود ہیں، میرپور خاص کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص ہمیشہ پی پی کے ساتھ رہا ہے۔ ایک شخص خود کو ملک پر چوتھی بار مسلط کرنا چاہتا ہے، میاں صاحب کو عوام کی فکر نہیں بس کرسی پر بیٹھنا ہے۔ دیگر سیاسی جماعتیں نفرت کی سیاست کر رہی ہیں، عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے والوں کو 8 فروری کو جواب دیں گے، آج بارش ہورہی ہے، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔ نواز شریف سندھ کے عوام سے خوفزدہ ہیں، نوازشریف سندھ میں ایک جلسہ بھی نہیں کرسکے، وہ میرپورخاص کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں، یہ ایسی دھاندلی چاہتے ہیں جیسی 2018 میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے