حارث نواز

نگران وزیر داخلہ سندھ کا کراچی اور اندرون سندھ بڑے آپریشن کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کراچی اور اندرون سندھ جلد بڑے آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کارروائیوں کی تیاری کررہے ہیں، آج کل میں نئے افسران آجائیں گے جس کے بعد آپریشن ہوگا۔ ہم باکردار اور اچھے لوگوں کو لگا رہے ہیں جس کے بعد سندھ میں امن آجائے گا۔

حارث نواز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور پورے صوبے میں کارروائیاں ہوں گی۔ گھوٹگی، کشمور، جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ہم کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کرائیں گے جیسے ہی تاریخ ملتی ہے، ہم ہدایات جاری کردیں گے، ہم پر کوئی سیاسی دباو نہیں، نہ ہم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے