یوسف رضا گیلانی

انتخابات کا فیصلہ مل جل کر کریں گے، اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی

جہلم (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہوں گے، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، انتخابات کا فیصلہ مل جل کر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر پشاوری کے سالانہ عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملٹری تنصیبات پر حملوں کے مقدمہ کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہونا چاہئے،آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی حکومت کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر ہم پر اعتبار نہیں کیا جا رہا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو کے عدالتی قتل اور صدارتی ریفرنس کا فیصلہ جلد ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جو آئین کے مطابق کام کرتی ہے، ہماری پارٹی کا واضح موقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے