قمر زمان کائرہ

ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے کہ عمران خان کی سیاست کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ گالی گلوچ والی سیاست کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان خود لوگوں کو اشتعال دلاتے ہیں، نور عالم کا نام لیکر کہا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ لوگ ان کیساتھ کیا کرتے ہیں، آپ اداروں کے خلاف ہیں جب تک اداراہ آپ کیساتھ ہے تو ٹھیک جیسے آپ کے خلاف ہوا آپ اس پر حملہ آور ہوگئے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کا دل دکھا ہے، آپ کتنی تفریق چاہتے ہیں کتنی نفرت پھیلانا چاہتے ہیں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، ان کا ہر مخالف ملک کا دشمن ہے وہ اکیلے سب کچھ جانتے ہیں ان کے علاوہ سب بربادی کی داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے