رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی حکومت کی اپوزیشن نے ایوان میں درگت بنائی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہوکر آج ایوان میں پی ٹی آئی حکومت کی درگت بنائی اور دوبار بدترین شکست دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور دیگر پارٹیوں کے تعاون سے حکومت کو شکست دی، بلاول بھٹو نے شہباز شریف پر بطور اپوزیشن لیڈر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی کہتے ہیں پی ڈی ایم کی جانب سے پی پی اور اے این پی کو نوٹس درست جاری ہوئے، ہمارا ہدف پی ٹی آئی اور حکومت ہے پیپلزپارٹی نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں، این اے 133 میں پیپلزپارٹی ہمارے خلاف کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی کردی ہے، لوگ حکومت کے لوگوں کو قومی مجرم کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے