آصف زرداری

ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین آصٖف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی جھوٹے  وعدے نہیں کئے، ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر 18 ویں ترمیم سے متعلق اپنا ارادہ پہلے ظاہر کر دیتا تو مجھے حکومت میں آنے ہی نہ دیا جاتا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اگر 18ویں ترمیم سے متعلق اپنا ارادہ پہلے ظاہر کر دیتا تو مجھے حکومت میں آنے ہی نہ دیا جاتا ۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے جاری بیان میں مزید کہاکہ  خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان کو ترقی میں آگے لانے کا ارادہ بھی حکومت میں آنے سے پہلے ظاہر نہیں کیا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے تاریخی کام کر دیا ہے، ان سے ملک نہیں چل رہا، ہم ملک چلا کر دکھائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار ہم سندھ کا ماسٹر پلان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے