شہباز شریف

بلاول بھٹو چھوٹے بھائی کی طرح ہیں ہم نے 16 ماہ ساتھ کام کیا۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے بھائی کی طرح ہیں ہم نے 16 ماہ ساتھ کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلاول چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، الزام تراشی کے بجائے پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے، مخلوط حکومت کے مشاورت سے فیصلے ہوتے تھے، منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیر ہوتی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے کیونکہ رونے دھونے اور الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہمیں مل کر صوبے کو خوشحال بنانا ہے اور ہمیں مل کر معاشی، معاشرتی مسائل حل کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کو عوام وزیراعظم منتخب کریں گے قوم اسے قبول کرے گی، مناسب بات یہ ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، سب تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہماری سیاست کو نقصان پہنچا، ریاست بچ گئی۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی کاوشیں قوم کے سامنے ہیں، نوازشریف کے دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا جب کہ پچھلی حکومت کے 4 سال میں تباہی و بربادی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے