مرتضی سولنگی

ہم نے آئین کا حلف لیا ہے، اپنے آئین کی پاسداری کریں گے،  مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہم نے آئین کا حلف لیا ہے، اپنے آئین کی پاسداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے کے لیے ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن موجود ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔  مرتضی سولنگی نے کہا کہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کر دی تھی، صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی و ی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قانون میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مہم کے لیے 54 دن دیے جائیں گے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی ہے، ہمارے کوئی سیاسی دشمن نہیں ہیں، کوئی سیاسی دوست نہیں ہیں، ہم کسی سیاسی جماعت کے حق اور مخالفت میں نہیں ہیں، اگر کسی کے خلاف قانون، ادارے، عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں تو روکیں گے نہیں، ہماری حکومت قوم کا پیسہ ضائع نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ مرتضی سولنگی نے مزید کہا کہ  جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی، معاشرے میں عدم اعتماد کا کلچر ایک دن میں نہ پیدا ہوا ہے نہ ختم ہو گا۔بٹگرام کے چیئر لفٹ واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ وارانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو ریسکیو کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے