بلیغ الرحمان

سانحہ جڑانوالہ انتہائی افسوسناک، دل بہت بوجھل ہے۔ محمد بلیغ الرحمن

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ انتہائی افسوسناک، دل بہت بوجھل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اب جبکہ بد قسمتی سے یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوچکا ہے تو انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ حکومت پنجاب نے بر وقت ریلیف مہیا کرکے اگرچہ مسیحی برادری کے دکھ کو کچھ کم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ واقعہ ایک بدنما داغ کی طرح موجود رہے گا حالانکہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت اور پاکستانیت کے ناطے قدر و احترام جاری رکھنا ضروری ہوتا ہے تاہم مشکلات اونچا اڑانے کیلئے جواز فراہم کرتی ہیں اور ہم بھی آئندہ بہتر انداز میں اس کے مداوے کی کوشش کریں گے۔ تکلیف دہ مناظر دیکھ کر انہیں بہت صدمہ ہوا کہ راتوں کو بچوں اور خواتین کو باہر پناہ حاصل کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا ایک بھی واقعہ قابل قبول نہیں۔ ہمیں برداشت کے رویے کو پروان چڑھاتے ہوئے دوسروں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھنا ہوگا جبکہ حکومت بھی اس سلسلہ میں پیش پیش رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے