شہباز شریف

ہم نے انتشار اور تقسیم کی سازش کو روکنا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے انتشار اور تقسیم کی سازش کو روکنا ہے اور پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباذ شریف نے کہا کہ آئین و قانون کے راستے پرچلیں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک اسلام آباد  کا دورہ کیا،  اس موقع پر انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم  شہباز شریف نے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے  ذمہ دارانہ فرائض انجام دینے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکل حالات میں ڈٹ کر دفاع کیا اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کو سراہتا ہوں جنہوں نے قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے