کورونا وائرس

کورونا وائرس نے ملک میں تباہی مچادی، ایک روز میں 135 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا نے تباہی مچادی، ایک ہی روز میں مہک وائرس نے 135 افراد کی جان لے لی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید اموات سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار 754 ہوچکی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4681 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز  کی تعداد 7 لاکھ 34423تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 25 جون کو کورونا سے 148 اموات ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات اس عرصے میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3645 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 41912 ہو گئی ہے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 67491 ہے اور اب تک 619 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5140 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 269840 ہوگئی ہے جب کہ 4530 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 255571 ہے اور 7141 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20499 اور ہلاکتیں 219 ہو چکی ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 101045 اور 2732 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 14837 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 410 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے