مریم نواز

فتنہ خان دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا، شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاری بیان میں کہا کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف ہے، فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔ خیال رہے کہا س سے قبل عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے تشدد  کے باعث اکتیس پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی کہہ رہی تھی پی ٹی آئی کے حواری آگ لگا دیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دی گئی تو میٹرو اسٹیشن، گاڑیوں اور رکشوں کو نذر آتش کیا گیا۔ نہوں نے کہا کہ  کب تک عمران خان کے فسادیوں کے رحم و کرم پرچھوڑا جائے گا اور پوچھا نہیں جائے گا ، بتا دیں جاں پناہ اور عالی پناہ کے آگے ریاست کو جھکایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے