حسین نواز

ہم لوگوں نے صبر کیساتھ اٹک جیل میں وقت گزارا۔ حسین نواز

لندن (پاک صحافت) حسین نواز کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے صبر کے ساتھ اٹک جیل میں وقت گزارا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اٹک جیل جا چکے ہیں، اٹک جیل میں اس وقت بھی وہی حالات تھے جن حالات میں آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہیں۔

حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ اپریل 2000ء سے دسمبر 2000ء تک آٹھ ماہ اٹک جیل میں رہا، اٹک جیل میں گرمی میں شدید لو اور سردی میں شدید ٹھنڈی ہوا آتی تھی، مجھے جیل میں ڈالتے ہوئے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میرا جرم کیا ہے؟

نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ مجھے جیل میں ڈالا بھی دھکے سے اور نکالا بھی دھکے سے۔ کسی کی مشکل پر کبھی خوش نہیں ہونا چاہیے، جن دنوں میں ہم نے وہاں قید کاٹی، ان دنوں عدالت نام کی چیز نہیں تھی۔

حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ مشرف کے دور میں جن لوگوں کو سزائیں ملتی تھیں وہ کسی عدالت نہیں جا سکتے تھے۔ ہم اے یا بی کلاس کا مطالبہ کرتے تو کس سے کرتے؟ مجھے تو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کس جرم میں قید رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے