شہباز شریف

وزیراعظم کی شمسی، ونڈ بجلی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی اور ونڈ کے بجلی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں ونڈ اور شمسی توانائی کی موجودہ استعداد پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تعطل کا شکار منصوبوں اور ان پر پیش رفت سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی اور ونڈ توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ قابل تجدید ذرائع سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہ گزشتہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع کیے گئے توانائی منصوبوں کو مکمل نہیں کیا، گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے۔ حکومت کے 10 ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، شمسی توانائی کی بدولت مہنگے درآمدی ایندھن پر خرچ قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے