بلاول بھٹو

ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن تاریخی الیکشن تھے، کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی۔ کراچی میں تقسیم کی سیاست چلتی تھی۔ جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ایک ہے ایک تھا اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ پورے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو دفن کریں گے۔ ہم پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھے، آج بھی ہیں۔ پیپلزپارٹی الیکشن لڑنا بھی جانتی ہے اور جیتنا بھی جانتی ہے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام کی پھانسی پر آگ لگائی تو کارکنوں نے خود کو لگائی تھی۔ جو ظلم پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دیکھا اس کا سامنا کسی نے نہیں کیا۔ اسی شہر کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کا بیٹا قتل ہوا لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔ اپنے عزیزوں کے قتل پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ یہ جو سیاسی دہشتگرد ہیں ان کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں، یہ اب تک لاڈلے ہیں، ابھی تک ان کے سہولت کار موجود ہیں۔ یہ خود کو بہادر لیڈر کہتا ہے لیکن بالٹی پہنے بغیر گھر سے نکل نہیں سکتا۔ اس نے ایک رات بھی جیل میں نہیں گزاری۔ کپتان ایک رات بھی گیسٹ ہاؤس میں برداشت نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے