سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں نے ملک میں گھسنے کی کوشش کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپنکئی، غلام خان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سرگرمی کو بروقت شناخت کیا۔ فورسز نے گھسنے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولیاں، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کے لیے کہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے