وزیر تعلیم سندھ

مہنگائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پرپی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مہنگائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں بےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 19.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے ادارہ شماریات کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.85 فیصد کی سطح پر موجود ہے ، حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 24 جنوری کو پیپلزپارٹی کا ملیر سے مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسان بھی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ، حکومت میں بیٹھے ترجمان کہتے ہیں مہنگائی نہیں ہے ، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے