پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کا ملتان میں قومی و صوبائی کی 10 نشستوں کے ٹکٹوں کا اعلان

ملتان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان میں 3 قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ این اے151 پر علی موسیٰ گیلانی، این اے 152 پر عبدالقادر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ملتان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 213 پر علی حیدر گیلانی، پی پی 214 پر بیرسٹر سیف مدثر شاہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ پی پی 215 پر شکیل حسین لابر، پی پی 216 پر غلام مصطفی شہزاد کو ٹکٹ جاری کر دیے۔

پی پی 218 پر رانا سجاد، پی پی219 پر واصف مظہر راں کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پی پی 221 پر میاں کامران عبداللہ مڑل کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے