علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کیجانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں سخت تنبیہ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے اور اس کیساتھ ہی آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے