مریم نواز

ہمیں واقعی اجتماعی خود شناسی کی ضرورت ہے،مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج پوری قوم اے پی ایس کے شہداء کا سوگ منا رہی ہے، ہمیں واقعی اجتماعی خود شناسی کی ضرورت ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق پاکستان  مسلم  لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سانحہ اے پی ایس (آرمی بپلک اسکول پشاور) کی یاد میں معنی خیز بیان جاری کیا ہے۔ مریم نواز نے جاری پیغام میں کہا کہ ’ہمیں بطور ریاست اور بطور شہری ایسے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کا سانحہ کبھی دوبارہ نہ ہو۔ ‘

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ’ہماری ترجیحات، پالیسیاں اور ذہنیت سب کو اسی کے مطابق نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔‘ یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے